: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،10مئی (ایجنسی) انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بھگوان بُدھ کی تعلیمات کو ابدی قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ اسکولی اور اعلی تعلیم کی نصابی کتابوں میں بدھ کی تعلیمات کو شامل کرنے کے بعد ہی تعلیم مکمل ہوگی اور حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ان کے نظریات کو ان میں
شامل کیا جائے۔
مسٹر جاوڈیکر نے آج یہاں بدھ پورنیما کے موقع پر منعقد تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر کہا کہ بدھ کی تعلیمات دنیا میں اتنے مقبول ہیں کہ بدھ سرکٹ کے مسافر بڑھ رہے ہیں اور ہندستان میں غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گوتم بدھ کے نظریات زندگی میں سچائی کی تلاش ہے اور وہ ابدی اقدار پر بات کرتے ہیں۔